Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ، گورنر اسٹیٹ بینک

SAMAA | - Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 3, 2020 | Last Updated: 8 months ago

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کی سہولت متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مرکزی بینک ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کے اجراء پر غور کررہا ہے۔

سید باقر رضا کا ویبی نار بعنوان ‘‘پاکستانی معیشت: کووڈ 19 کے بعد مرکزی بینک کی نظر میں’’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو جسمانی طور پر پاکستان میں رہنے اور جس ملک میں وہ رہائش پذیر ہیں وہاں قونصل خانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس کیلئے کسی طرح کی دستاویز کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ پیپرلیس تجربات کی بنیاد پر کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صارفین ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کو مختلف کاموں کیلئے استعمال کرسکیں گے، اس میں یوٹیلٹی بلز، کریڈٹ کارڈ سے خریداری کی ادائیگیوں اور حکومت کی پرکشش منافع بخش بلوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ یہ یہیں تک محدود نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی براہ راست پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور دیگر بچت اسکیموں جیسا کہ خصوصی منافع کی شرح پر نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس میں بھی سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

سید باقر رضا کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کا اختیار فراہم کیا جائے گا، اس منصوبے کی مکمل تفصیلات کا تبادلہ باضابطہ اعلان کے ساتھ کیا جائے گا۔

پاکستان کے ترسیلات زر میں مارچ 2020ء میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی، جس میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں مزید گراوٹ کا خدشہ ہے۔ گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے چیئرمین اکنامک ایڈوائزری اینڈ گورنمنٹ ریلیشن کمیٹی اشفاق یوسف تولہ نے سوال کیا کہ مرکزی بینک اس حوالے سے کیا کررہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک سید باقر رضا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک بیرون ملک مقیم افراد کیلئے نئے مالیاتی چینلز کھولنے پر کام کررہی ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، انجینئرز اور ڈاکٹرز کو سہولت فراہم کرنا ہے، ن کے پاس سرمایہ کاری کیلئے معقول بچت موجود ہوتی ہے، جو بالآخر ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مدد دیگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, STATE BANK OF PAKISTAN, SBP, ECONOMY, OVERSEASE PAKISTANIS,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube