Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

انٹر بینک میں ڈالر چار دنوں میں 4روپے مہنگا

SAMAA | - Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 2, 2020 | Last Updated: 5 months ago

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 42 پیسے مہنگا ہو کر 165 روپے سے تجاوز کرگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی طلب بڑھنے پر ڈالر 164.08 سے بڑھ کر 165روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ عید تعطیلات کے بعد سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 58 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

معاشی تجزیہ کار اسد رضوی کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ برآمدات میں کمی کے اثرات اس پر بھی آ رہے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی ترسیلات زر میں سلو ڈاون ہونا شروع ہوگئی ہے۔

اسد رضوی کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ کرونا وباء پر بیرون ممالک سے سرمایہ کاری میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں روپے پر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 1.4 بلین ڈالر کی امداد ملی تھی جس سے گزشتہ ماہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں، ترسیلات زر اور برآمدات کے باوجود شرح تبادلہ کو مستحکم کرنے میں مدد ملی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube