Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

ڈالر ایک ماہ کی بلند ترین سطح 164 پر

SAMAA | - Posted: Jun 1, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 1, 2020 | Last Updated: 5 months ago

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے، تقریباً 6 ہفتے بعد پہلی بار 164 روپے کی سطح عبور کر گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے نرخ مزید 50 پیسے بڑھ گئے، عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اب تک ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھ چکی ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، اس عرصے کے دوران وہاں بھی ڈالر 2.8 روپے اضافے سے 163.7 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مارچ 2020ء میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں ترسیلات زر میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی جو مزید خراب ہوسکتی ہے۔ برآمدات بھی 24 فیصد کم ہوگئیں۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.4 ارب ڈالر کی ایمرجنسی امداد ملی، جس سے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی، ترسیلات زر اور برآمدات میں کمی کے باوجود ایکس چینج ریٹ کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی، جو ملک میں ڈالر آنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔

ماہرین نے مزید خراب صورتحال کیلئے خبردار کیا ہے۔ کووڈ 19 کے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق ایک رپورٹ میں مرکزی بینک نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی صورت میں روپے کی قدر میں ممکنہ کمی کی طرف بھی اشارہ کیا تھا۔

دو ماہ قبل ڈالر انتہائی غیر مستحکم تھا، 27 مارچ کو ڈالر کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر چلے گئے تھے، جس کے بعد مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد اسی روز ڈالر 167 روپے پر آگیا تھا۔ یہ غیر معمولی اضافہ (چند دن میں 10 روپے کی چھلانگ) کی پہلی وجہ ملک کے ٹریژری بلز میں موجود رقوم کی واپسی کے باعث ہوا۔

جب غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنی رقوم نکال لیں، جس کا دباؤ ہمارے ڈالر کے ذخائر اور ایکسچینج ریٹ پر پڑا۔

البتہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے کرونا وائرس سے نمتنے کیلئے ایمرجنسی سپورٹ کی مد میں رقوم مل گئیں، جس سے ہمارے زرمبادلہ ذخائر اور ساتھ ہی ایکس چینج ریٹ کو بھی استحکام ملا۔ مئی میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 12.3 ارب ڈالر ہوچکے ہیں، جو 4 ماہ کے درآمدی بلوں کی ادائیگی کیلئے کافی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PAKISTAN, DOLLAR, CURRENCY RATE, US, IMF, INTERBANK, SBP, RUPEE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube