Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

ٹیکسزاورڈیوٹیزمیں رواں سال مئی تک7.7فیصداضافہ

SAMAA | - Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ماہ مئی 2020 میں وصول ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق  مئی 2020 میں کل ٹیکسز اور ڈیوٹیز 227 ارب حاصل ہوئےہیں۔

ایف بی آر نے رواں سال مئی 2020 تک حاصل ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات میں بتایا کہ کل حاصل کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز مئی 2020 تک 3518 ارب ہیں جو کہ پچھلے سال 3266 ارب تھے۔

اس طرح 7.7 فیصد زائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز حاصل ہوئے ہیں۔ کرونا وبا کے پھیلاو ‘ اقتصادی مندی اور کاروباری بندش کے باوجود ایف بی آر نے رواں مالی سال کے3908 ارب کےریونیو ہدف  کا 90 فیصد ریوینیو حاصل کر لیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube