Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

اسلام آباد:ہفتہ واربازارکھلنےسےدکاندارخوش،شہری مطمئن

SAMAA | - Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2020 | Last Updated: 1 month ago

رونقیں باحال

وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ بعد ہفتہ وار بازار کھل گیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار دوبارہ چلنے پر شکر گزار ہیں۔

ایچ 9 اسلام آباد کے ہفتہ وار بازار میں رونقیں باحال ہوگئی ہیں۔ دکاندار2 ماہ کی طویل بندش کے بعد کام پر آچکے ہیں۔

ہفتہ وار سستا بازار کھلنے پر اسٹال مالکان کو گھر کا نظام چلنے کی امید ہے،شہریوں کیلئے منافع خوروں سے جان چھٹنے کی آس بندھ گئی ہے۔

میئراسلام آبادکےمطابق بازار آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔ انھوں نے بتایا کہ بازار میں 12 سینیٹائیزر گیٹس لگائے ہیں، گارڈز کی ڈیوٹی ہے کہ جو لوگ آئیں انہوں نے ماسک پہنے ہوں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بھی سمجھنا ہوگا کہ ذرا سی احتیاط میں ہی سب کا بھلا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube