Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

کراچی میں پیٹرول کی قلت، پمپس بند، شہری پریشان

SAMAA | - Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: May 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پیٹرولیم ڈیلرز کا سپلائی نہ ہونے کا الزام

عید پر کراچی کے محتلف پیٹرول پمپس پر فیول کا اسٹاک ختم پونے پر پمپس بند کرديئے۔ آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 مئی کو جن پمپس کو سپلائی ہونی تھی وہ نہیں ہوئی۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق فیول وافر مقدار میں موجود ہے۔

عید پر بھی کراچی کے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں ميں شام پانج بجے سے پہلے ہی پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔

آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن ممبر سمیر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں ميں فیول پمپس پر اسٹاک ختم ہوگیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے فیول کی سپلائی متاثر ہے، مختلف پمپس فيول اسٹاک ختم ہونے پر بند کرديئے گئے، حکومت فوری فیول کے کرائسز کا نوٹس لے۔

پیٹرول پمپ بند ہونے سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ايمرجنسی ہو اور باہر جانا ہو تو کيا کریں گے۔

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ فیول کا وافر مقدار میں اسٹاک موجود ہے، کیماڑی ٹرمینل سے سپلائی بلاتعطل جاری ہے لیکن دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے پمپس پر فیول کی قلت کے باعث پی ایس او پمپس پر صارفین کی طلب بڑھنے پر فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PETROL, KARACHI, PAKISTAN, CORONAVIRUS, COVID19, LOCKDOWN, COVID-19, FUEL CRISIS, PUMPS CLOSED
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube