Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 750 روپے اور فی اونس 2 ڈالر مہنگا ہوگیا، چند روز کے دوران سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (ہفتہ 23 مئی کو) سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے سے 96 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونا 643 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 819 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ آج 2 ڈالر اضافے سے 1735 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں 16 اپریل کو سونے کے فی تولہ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1040 روپے اور دس گرام 891.63 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 17.25 ڈالر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube