ہوم   > معیشت

چینی بحران سےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ، کابینہ کااہم اجلاس اسلام آباد میں ہورہاہے

SAMAA | - Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
Posted: May 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پر بحث کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج دن ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کرلیا تھا۔

دو روز قبل اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز نے واضح کیا تھا کہ چینی بحران پر کمیشن کی رپورٹ عید سے پہلے آجائے گی، لوگ کہتے تھے کہ کمیشن نہیں بنے گا، وہ بن گیا، پھر لوگوں نے کہا کہ رپورٹ میڈیا پر نہیں آئے گی، ابتدائی رپورٹ بھی میڈیا پر آگئی، حتمی رپورٹ بھی میڈیا سے شیئر کریں گے۔

منگل 28 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ انکوائری کمیشن نے فرانزک آڈٹ کےلیے 3 ہفتوں کی مہلت مانگی تھی، آٹا چینی بحران پر انکوائری کمیشن نے فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم رپورٹ کے لیے 3 ہفتے کی مہلت دے دی گئی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری انکوائری رپورٹ پر تحقیقات کیلئے ڈی جی نیب راول پنڈی کی سربراہی میں مشترکا تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راول پنڈی عرفان منگی کو ٹیم کی سربراہی سونپی گئی جنھوں نے آٹا اور چینی کے پرائم میگا اسکینڈل کی تحقیقات کی۔ مشترکا تحقیقاتی ٹیم میں دیگر ادارے کے حکام کو بھی شامل کیا گیا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنی تحقیقات شروع کرے گی۔ اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے21 اپریل کو آٹا اور چینی بحران پر باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی تھی۔ ایف آئی اے کی حتمی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد رپورٹ میں شامل افراد کو تفتیش کیلئے طلب کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube