ہوم   > معیشت

پاکستان کوجی 20ممالک سے قرضوں پر 2ارب ڈالرکاریلیف ملنے کاامکان

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں پر 2 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہوگیا، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کا گرین سگنل دیدیا۔ عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں پاکستان کا کمرشل قرضوں پر ریلیف لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

کرونا وباء سے متاثرہ غریب ملکوں کو قرضوں پر ریلیف دلانے کی پاکستان کی کوششیں کامیاب ہوگئیں، جی 20 ممالک نے پاکستان کو قرضوں پر 1.8 ارب ڈالر کے بجائے 2 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک ر یلیف دینے پر آمادگی ظاہر کردی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا گرین سگنل بھی دیدیا، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

پاکستان کے ذمہ جی 20 ممالک کے قرضوں کا حجم 20 ارب ڈالر ہے، جس میں سے سب سے زیادہ 9 ارب ڈالر مالیت کے چینی قرضے ہیں، جاپان، فرانس، جرمنی، امریکا، جنوبی کوریا، سعودی عرب اور کینیڈا کے قرضے بھی واجب الادا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مئی سے دسمبر 2020ء تک ریلیف ملے گا، جس میں توسیع بھی ممکن ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں پاکستان کمرشل قرضوں پر ریلیف لینے کے بجائے اپنے ذمہ داری نبھائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے کرونا ریلیف پیکیج کے امور مؤثر طور پر چلانے کیلئے 8 رکنی پالیسی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی گئی ہے، وزیراعظم چیئرمین جبکہ ارکان میں اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہوں گے۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے سندھ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے وزارت ہاؤسنگ کی 3 ارب 83 کروڑ گرانٹ جبکہ سپریم کورٹ کی عمارت کی تزین و مرمت کیلئے 36 کروڑ، سکوک بانڈ پر 6 ماہ کے سود کی ادائیگی کیلئے 10 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا کے کئی سربراہان مملکت نے جی 20 سمیت دیگر ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں نرمی کرنے کی اپیل کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
IMF, PAKISTAN, G20, LOAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube