ہوم   > پاکستان

لاک ڈاؤن سےمتاثرکاروبارکومزیدسہولت دینےکافیصلہ،اسٹیٹ بینک

SAMAA | - Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

اسٹیٹ بینک نےکرونا وائرس سے متاثر کاروبار کے لئے مزید سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکیم کے تحت کاروباری افراد سستے قرض لے سکتے ہیں تاکہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کی جا سکے۔

کوروناوائرس سےمتاثرکاروبار کے لیے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک متاثرکاروبارکو تنخواہ کی ادائیگی میں مزیدسہولت دے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملازمین کوتنخواہ ادا کرنےوالوں کوبھی قرض دیاجائےگا۔اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے 10 اپریل کوریفنانس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔اسکیم کے تحت کاروباری افراد سستے قرضے لے سکتے ہیں تاکہ تنخواہ کی ادائیگی کرسکیں۔

مرکزی بینک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ادارے یا افراد جنہوں نے اپریل میں قرضے کی درخواست دی تھی لیکن وہ منظور نہیں ہوسکی یاانتظار میں ہیں،اب وہ کاروباری افراد مئی میں کلیم داخل کرسکتے ہیں۔

اس کےعلاوہ اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ مزید وہ افرادجنہوں نے مئی 2020 کی تنخواہ ادا کردی ہےلیکن قرضےمنظور نہیں ہوئے ان کو بھی قرضہ مل سکے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube