ہوم   > معیشت

سال2019: قومی ایئرلائنزنے ٹیکس کاایک لاکھ روپیہ فی منٹ جلادیا

SAMAA | - Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

اگر آپ نے گزشتہ سال پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے لاہور کا سفر کیا ہو تو یقیناً آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ اس فلائٹ کے اختتام تک ایئر لائنز فیول کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان کے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے بھی جلا چکی ہوگی۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ قومی ایئر لائنز کو 2019ء کے ہر منٹ میں ایک لاکھ 7 ہزار روپے خسارے کا سامنا تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے آج (منگل کو) جاری اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آپریٹنگ خسارے میں 76 فیصد کمی کے باوجود کمپنی کو مجموعی طور پر 55.4 ارب روپے کا خسارہ ہوا۔

سال 2008ء میں منافع کے بعد سے حکومتی ایئر لائنز پیسہ لیتی ہی رہی ہے اور اپنے آپریشنز کیلئے رقم فراہم کرسکی نہ ہی قرضے اتارنے کے قابل ہوئی۔ یہ ادارہ چلنے کیلئے حکومت کی جانب سے بیل آؤٹس پر انحصار کرتا ہے۔ مارچ 2020ء تک پی آئی اے کا خسارہ 137.7 ارب روپے تھا جو کسی بھی عوامی شعبے میں سب سے زیادہ اور پی ایس ای کے قرض کا دسواں حصہ ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پچھلے 7 سالوں میں شیئر ہولڈرز کو منافع تک ادا نہیں کیا۔

نتائج کے اعلان کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز افتتاحی قیمت سے 51 پیسے اضافے کے ساتھ 4.83 روپے فی شیئر پر آگئے جبکہ ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

چونکہ پی آئی اے کے شیئرز کا کاروبار دیگر اسٹاکس کی طرح تواتر سے نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کار اس پر بات نہیں کرتے اور اس کے نتائج کی پیشگوئی بھی نہیں کی گئی تھی۔ تاہم ایئر لائنز نے 8 سال میں پہلی بار اپنے مجموعی منافع کی رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق اس کی آمدنی میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس نے گزشتہ سال کے 103.5 ارب روپے کے مقابلے میں 2019ء میں 147.5 ارب روپے حاصل کئے۔

قومی ایئر لائنز کا اپنی پریس ریلیز میں کہنا ہے کہ روٹس اور کرایوں کی اصلاح، ذیلی آمدنی میں اضافہ اور کاروباری لاگت میں نظم و ضبط کے باعث ہی 2019ء میں یہ معاشی نتائج حاصل ہوسکے ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس نے اپنے قرض کے 19 ارب روپے بھی ادا کردیئے ہیں۔

آزمائش کا سال، 2020ء

قومی ایئر لائن کے خالص خسارے میں گزشتہ سال 10 ارب روپے کمی آئی، کرونا وائرس کی وباء کے باعث 2020ء ایوی ایشن کے شعبے کیلئے سخت آزمائش کا سال ہے۔ پریس ریلیز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کی بہتری کیلئے اضافی کوششیں و اقدامات اور  سخت فیصلے کئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PIA, CORONAVIRUS, PAKISTAN, REVENUE, TAX, DEBT, PTI, IMRAN KHAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube