Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

پاکستان سے 51کروڑ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری واپس

SAMAA | - Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : آن لائن

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان سے 51 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری واپس چلی گئی۔ مرکزی بینک نے پیر کو سرمایہ کاری سے متعلق اپریل 2020ء کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں غیر سرکاری سطح پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 54.1 ملین ڈالر (5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر) رہا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہے جبکہ اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ماہ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے 79.1 ملین ڈالر پاکستان سے واپس نکال لئے گئے جو اپریل 2019ء میں 1.4 ملین ڈالر تھے۔

مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی ڈیٹ سیکیورٹی مارکیٹ سے انفرادی طور پر 565.6 ملین (56 کروڑ 56 لاکھ) ڈالر واپس نکالے گئے، جو موجودہ سطح کے مقابلے میں اپریل 2019ء میں ایک ارب ڈالر یا 43.4 فیصد زیادہ تھا۔

البتہ مجموعی طور پر اس ماہ سرمایہ کاری کا اخراج 511.5 ملین (51 کروڑ 15 لاکھ) ڈالر رہا جو اپریل 2019ء کے مقابلے میں 43.1 فیصد بہتر ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری 897.6 ملین (89 کروڑ 76 لاکھ) ڈالر پر کھڑی ہے، جس کی بڑی وجہ ڈیٹ سیکیورٹیز کی میعاد کا اختتام اور فروخت کا رجحان تھا۔

مجموعی طور پر مالی سال 20-2019ء میں جولائی تا اپریل غیر ملکیوں کی جانب سے 1.86 ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کی گئی۔ اس سرمایہ کاری میں بڑا حصہ 87 کروڑ 76 لاکھ ڈالر چین، 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ناروے جبکہ 18 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہانگ کانگ کا ہے۔

اس عرصے میں پاکستان سے سب سے بڑا سرمایہ آئر لینڈ کی جانب سے نکالا گیا جو 2 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر اور لکسمبرگ کے 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی رقم واپس نکال لی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اپریل 2020ء غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا اپریل 2019ء میں 402.7 ملین (40 کروڑ 27 لاکھ) ڈالر نکالے گئے جبکہ مذکورہ سال خالص غیر ملکی سرمایہ کاری 1.864 ارب ڈالر رہی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube