Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

سونے اور چاندی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ

SAMAA | - Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 2 ہزار اور فی اونس 43 ڈالر مہنگ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 50 پر آگئی، دس روپے تولہ بڑھ گئی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (ہفتہ 18 مئی کو) سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 97 ہزار روپے گرام سونا 1714 روپے مہنگا ہوکر 83 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ آج 43 ڈالر جبکہ چند روز کے دوران 58 ڈالر بڑھ گئے، جس کے بعد نرخ 1762 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں 16 اپریل کو سونے کے فی تولہ نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے۔ اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 1050 روپے اور دس گرام 42.86 روپے بڑھ کر 900.20 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی کے نرخ 1.72 ڈالر اضافے سے 17.32 ڈالر ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube