Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

نیلم جہلم پراجیکٹ نے 8ارب یونٹ بجلی کاہدف حاصل کرلیا

SAMAA | - Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیلم جہلم پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8 ارب یونٹ بجلی مہیا کرنے کا ہدف حاصل کر لیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو 8ارب یونٹ بجلی فراہمی کیساتھ پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی اِس مقدار کی بدولت 80 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔

نیلم جہلم پراجیکٹ نے یہ اہم ہدف جولائی اور اکتوبر 2019 کے دوران لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے بھارتی گولہ باری کے باوجود حاصل کیا۔ گولہ باری کے نتیجے میں پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ورکرز کو اُن کے تحفظ کے پیشِ نظر پراجیکٹ ایریا سے نکالنا پڑا۔

دشوار گزار پہاڑی علاقے میں تعمیر کیے گئے نیلم جہلم پراجیکٹ کو انجینئرنگ کا شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔ پراجیکٹ کا 90 فیصد حصہ زیرِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ ہے۔

منصوبے کے پہلے یونٹ سے اپریل 2018ء میں بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔ چاروں یونٹ مکمل اور فعال ہونے کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے 14 اگست 2018ء کو پہلی بار اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube