Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

ہونڈاکاروں کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار تک اضافہ

SAMAA | - Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: May 5, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ایک طرف پاکستان میں صارفین ‘نیو ہونڈا سٹی’ کا انتظار کر رہے ہیں دوسری جانب ہونڈا اطلس نے تمام کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے اپنے تمام ڈیلرز کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کاروں کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اطلاق 5 مئی سے ہوگا۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ہونڈا سٹی 1.3 آٹو میٹک کار کی قیمت 65 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 25 لاکھ 74 ہزار روپے ہو جائے گی۔ یہ اس کی فیکٹری قیمت ہے جس میں ودہولڈنگ ٹیکس، شپنگ چارجز اور انشورنس و ودیگر اخراجات شامل نہیں۔ اسی طرح سوک 1.5 کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے ساتھ 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہو جائے گی۔

نئے قیمتوں کا اطلاع 22 اپریل کے بعد مکمل ادائیگی کرنے والے تمام صارفین کے ساتھ ساتھ اس سے قبل جزوی ادائیگی کرنے والوں پر بھی ہوگا۔ ان قیمتوں کا تعین ڈالر کی موجودہ قدر کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق مستقبل میں اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کے ساتھ ہی کاروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں صارفین کافی عرصے سے ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کا انتظار کرتے رہے ہیں اور کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ نیا ماڈل اگست اور دسمبر کے درمیان مارکیٹ میں آجائے گا۔ مگر اب اس کے لانچ ہونے سے پہلے ہی اس کی قیمت میں ایک بار اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے تین ہفتے قبل پاکستان میں ٹویوٹا کاریں بنانے والی کمپنی انڈس موٹر نے اپنی تمام کاروں کے قیمتوں میں میں 5 فیصد اضافہ کردیا تھا۔

مارچ 27 کو ڈالر 169 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ بلآخر اسٹیٹ بینک کو مداخلت کرنا پڑی اور محض 2 روپے کم ہوکر 167 پر آگیا۔ اس کے بعد ڈالر رفتہ رفتہ 160 تک آگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بھی ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے کار بنانے والی کمپنیاں کاروں کی قیمت بڑھا دیتے ہیں کیوں کہ کاروں میں استعمال ہونے والے 40 سے 50 فیصد پارٹس امپورٹ ہوتے ہیں اور ان کی قیمت ڈالر میں ادا کی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube