Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

مالی سال کے 10ماہ میں ٹیکس محاصل میں 10.4فیصد اضافہ

SAMAA | - Posted: May 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

رواں مالی سال 2019-20 کے 10 ماہ کے دوران ٹيکس محاصل ميں دس اعشاريہ چار فيصد اضافہ ہوا۔

ايف بی آر کے مطابق جولائی تا اپریل 3408 ارب 83 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ پچھلے سال اسی مدت میں 3048 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

دس ماہ میں 116 ارب 96 کروڑ روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے جبکہ پچھلے سال اپریل 2019 تک 65 ارب کے ریفنڈز ادا کیے گئے تھے۔

اس کے علاہ اپریل میں 256 ارب 68 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال اپریل میں 296 ارب 56 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

اپریل میں برآمد کنندگان کو 15 ارب 11 کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جبکہ پچھلے سال اپریل میں 6 ارب 66 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری ہوئے تھے۔

بقایاجات کی مد میں بھی اپریل میں 33 ارب روپے ادا کیے اور اپریل میں 15 ارب روپے کے ڈیوٹی ڈرا بیک بھی ادا ہوئے ہیں۔ موجودہ مالی سال نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 3908 ارب روپے ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube