Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمت کا ملک بھر میں اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ قیمتوں کا تعین مئی 2020ء کیلئے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں یکساں طور پر ہوگا۔

اوگرا کے مطابق موجودہ اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کے نرخ 90 روپے سے بڑھ کر 112 روپے ہوگئے، گھریلو سلینڈر 256 روپے اور کمرشل 938 روپے مہنگا ہوگیا۔

مزید جانیے : پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی

قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کے نرخ 1067 روپے سے بڑھ کر 1323 جبکہ کمرشل سلنڈر 4107 روپے سے بڑھ کر 5090 روپے کا ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے آج ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 15 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 27.15 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, LPG, FUEL, ENERGY, PRICE HIKE, OGRA, PTI, IMRAN KHAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube