Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

حیدرآباد:چوڑی سازی کی صنعت بند،مزدوربےروزگار

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2020 | Last Updated: 2 years ago

چوڑی سازی کی صنعت بھی حالیہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئی ہے اور اس سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حيدر آباد کا کاروباری طبقہ بھی لاک ڈاؤن سے پريشان ہے۔ چوڑی سازی کی صنعت سے منسلک افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کاروبار بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے۔

 متاثرہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ سال میں ایک ہی مرتبہ اس کا سیزن ہوتا ہے اور اس بار کام بالکل بند ہوگیا ہے۔

حیدرآباد کی چوڑی گلی سميت مختلف علاقوں ميں گھريلو سطح پرچوڑی بنانے والے کام نہ ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔

صنعت سے وابستہ افراد نے سماجی دوری سميت تمام حفاظتی اقدامات کے تحت کام کرنے کی يقين دہانی کراتے ہوئے کاروبار کو کھولنے کا مطالبہ کيا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube