Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago

آئی ایم ایف سے پاکستان کو کرونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری آگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 76  پیسے سستا ہوکر ایک سو ساٹھ روپے چھتیس پیسے پر بند ہوا۔ ماہرین کی رائے ہے کہ روپے کی قدر میں مزید بہتری آئے گی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے رپیڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کردیئے۔ رقم ملنے سے روپے کی قدر میں بہتری کے ساتھ زرمبادلہ کے زخائر بھی بڑھ گئے۔ اس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 12 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 36 پیسے ہر بند ہوا۔

ماہرین کی رائے ہے کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر ملنے کے ساتھ جی ٹوئینٹی سے بھی قرضوں کی ادائیگی کی سپورٹ ملنے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube