Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

انٹر بینک میں ڈالر مزید نیچے آگیا

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: اے ایف پی

انٹر بینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں 2 روپے 49 پیسے سستا ہو کر 161 روپے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 163.49 سے کم ہوکر 161 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ 6 روز کے دوران ڈالر 5 روپے 95 پیسے سستا ہونے سے انٹر بینک میں ڈالر 166.98 سے کم ہوکر 161 روپے کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاو کےلیے صحت اور معاشی صورتحال کےلیے ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالر کی منظوری اور ساتھ ہی جی 20 کی جانب سے بھی ہاکستان کےلیے قرض کی ادائیگی ہر سہولت دینے کے اعلان سے روپے پر دباو کم ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر 5.95 روپے سستا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 560 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔ روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کی رفتار میں بھی کمی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube