Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف فنڈ کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 51 پیسے سستا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی رقم کی منظوری اور جی 20 سے بھی قرضوں کے ریلیف ملنے پر روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ بند ہونے پر انٹر بینک میں ڈالر 166.88 سے سستا ہوکر 163.37 روہے کا ہوگیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 7 اپریل سے اب تک ڈالر 4 روپے 52 پیسے سستا ہوچکا ہے اور اب تک انٹر بینک میں ڈالر 167.89 سے گرکر 163 روپے 37 پیسے کا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری سے مہنگائی کی رفتار میں بھی کمی ہوگی۔

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے ہنگامی اجلاس میں شرح سود مزید 2 قصد کم کرکے 9 فیصد کر دیا تھا۔ 17 مارچ سے اب تک شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالیاتی سال میں پاکستان کی معیشت 1.5- فیصد سکڑ سکتی ہے کیوں کہ حالیہ ہفتوں میں معیشت کے تمام شعبہ جات میں سست رفتاری واقع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے ایک مہینے کے اندر تیسری مرتبہ شرح سود میں کمی کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube