Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago
فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کا اہم اجلاس آج واشنگٹن میں شروع ہوگا۔

آئی ایم ایف کے اہم اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.4 ارب ڈالر اضافی قرض کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے، جب کہ عالمی وبا سے متاثر اقتصادی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کیلئے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی طور پر فنڈز کی درخواست کی گئی تھی۔ امکان ہے کہ آئی ایم ایف بورڈسے منظوری پر رقم پاکستان کو بغیر کسی شرائط کے دی جائے گی۔

پاکستان کو یہ اضافی فنڈز ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں دیئے جائیں گے، جب کہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی اگلے قسط کے اجرا کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف سے بات کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز جرمن چانسلر اینجلا مرکلر سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube