Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

ایف بی آر کا12 اہم شعبوں کی الیکٹرونک رجسٹریشن اورمانیٹرنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ایف بی آر نے 12 اہم شعبوں کی الیکٹرونک رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے جن میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیوٹی پارلرز، ٹرانسپورٹ، کوریئر سروسز شامل ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سےاسٹیک ہولڈرز سے تجاویز کیلئے آن لائن انٹیگریشن قوانین کا مسودہ جاری کردیا گیا ہے۔ایف بی آر نے بتایا ہے کہ نجی اسپتال،میڈیکل پریکٹشنرز، لیبارٹریز، فارمیسیز، اکاؤنٹنٹس کی بھی مانیٹرنگ ہوگی۔

ان کےعلاوہ ہیلتھ کلب، جمز، فٹنس مساج سینٹرز، فوٹو گرافرز بھی الیکٹرانک ڈیوائس سسٹم سے منسلک ہونگے۔ کراچی سمیت 8 بڑے شہروں میں ان شعبوں کے کاروبار کی الیکٹرانک مانیٹرنگ ہوگی جن میں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور، گوجرانوالہ بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر نے بتایا ہے کہ4500 مربع فٹ سے زائد ائرکنڈیشنڈ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پراطلاق ہوگا۔ 1500 روپے معائنہ فیس وصول کرنے والےڈاکٹراور پریکٹشنرز کو بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی جبکہ  فلائنگ کوچ  یا ائر کنڈیشنڈ بس سروس  والی کمپنیوں پر بھیب اطلاق ہوگا۔

الیکٹرونک رجسٹریشن کا موٹلز، گیسٹ ہاؤسز،میرج ہال، مارکی، کلب اور ریس کلب پر اطلاق ہوگا۔ کورئیر اور گارگو سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں،بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس کو بھی الیکٹرونک رجسٹریشن کروانا ہوگی۔پلاسٹک اور کاسمیٹک سرجری کی خدمات فراہم کرنے والوں پراطلاق ہوگا۔میڈیکل ڈائیگناسٹک لیبارٹریزکےنیٹ ورک کو بھی رجسٹریشن کروانا ہوگی جبکہ ایکسرے، سی ٹی اسکین،ایم آرآئی،لیبارٹریوں،1000مربع فٹ سے زائد ایریا والے  ہیلتھ کلب بھی رجسٹریشن کے اہل ہونگے۔

WhatsApp FaceBook
FBR

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube