Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

پہاڑی علاقوں کےصارفین کوسستے داموں ایل پی جی کی فراہمی یقینی

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وزارت پیٹرولیم نے ملک کے پہاڑی علاقوں کے صارفین کو سستے داموں ایل پی جی کی فراہمی اور ان علاقوں میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور کرلیے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے 11 اپریل سے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کی قیادت میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کے وفد نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے مذاکرات کئے، مذاکرات میں اوگرا حکام بھی موجود تھے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں عوام کوسستی ایل پی جی کی فراہمی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے ایسوسی ایشن کے تمام مطالبات وزارت پیٹرولیم نے مان لیے ہیں، نئے طریقہ کار کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں 3 ماہ کے لیے ایل پی جی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی 15 روزہ مدت کے لیے ایل پی جی صارفین کے لیے قیمت جاری کرے گی، جس میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کا مارجن الگ الگ مقرر کیا جائے گا اور ایل پی جی کی ترسیل پر اٹھنے والی لاگت کو الگ درج کیا جائے گا تاکہ ایل پی جی کی پہاڑی علاقوں تک ترسیل پر اٹھنے والے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے حقیقی بنیادوں پرقیمت کا تعین کیا جاسکے۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایل پی جی کی کراس فلنگ اور غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔عرفان کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوگرا اس بات کو یقینی بنائیگی کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، چترال، مالاکنڈ، ہزارہ اور فاٹا ڈویژن کے لیے گیس کی قیمتوں کا ماہانہ نوٹیفکیشن علیحدہ سے جاری کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook
LPG

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube