کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آئی ایم ایف پاکستان کو آئندہ ہفتے 1 ارب 40 کروڑ ڈالرز اضافی فنڈز دے گا۔
کرونا وائرس سے نمٹنے کے ليے آئی ايم ايف نے پاکستان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ ہفتے 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافی پيکج پاکستان کو ديا جائے گا۔
پاکستان نے منفی معاشی اثرات کے پیش نظر فنڈز کی درخواست کی تھی۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ماريہ ٹريسا کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے۔ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔