ہوم   > معیشت

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا معمولی سستا

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 200 روپے اور فی اونس 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (پیر 8 اپریل  کو) سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 96 ہزار 800 اور دس گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 82 ہزار 990 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 5 روز کے دوران سونے کے فی اونس نرخ 62 ڈالر بڑھے، تاہم آج 4 ڈالر کی کمی کے بعد نرخ 1652 ڈالر پر آگئے۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 950 روپے اور دس گرام 814.47 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.07 ڈالر کمی سے 15.13 ڈالر پر آگئی۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube