Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

پولٹری فارمرز لاکھوں مرغیاں تلف کرنے پر مجبور

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2020 | Last Updated: 2 years ago

لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان کے پولٹری فارمرز  خوراک اور فنڈز کی قلت کے باعث سے ہزاروں چوزے لاکھوں مرغیاں تلف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حکومت نے فوری مداخلت نہ کی تو عنقریب ملک میں چکن ناپید ہوجائے گا۔

پاکستان پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا موجودہ صورتحال میں فارمرز ہزاروں چوزوں کو کھانا کھلا سکتے ہیں اور نہ ہی فارم کا کرایہ ادا کرنے کے قابل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی سمیت دیگر تقریبات منعقد نہیں ہورہی۔ ریسٹورنٹس بند ہیں۔ چکن کی طلب ختم ہوگئی ہے جس کے باعث فارمرز کو روزانہ چالیس ملین کا خسارہ ہورہا ہے۔

 پاکستان میں روزانہ چالیس لاکھ سے زیادہ چوزے پیدا ہوتے ہیں۔ جب سے یہ صورتحال بنی ہے، فارمرز انہیں ویران جگہوں میں دفن کردیتے ہیں یا فارم کے اندر ہی مرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں۔

پولٹری ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری سیکٹر کو بچانے کیلئے فوری طور پر ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔ بصورت دیگر عنقریب پاکستان میں کھانے کیلئے چکن دستیاب نہیں ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube