ہوم   > معیشت

کروناوئرس لاک ڈاؤن، اسٹیٹ بینک کاصارفین کیلئے ریلیف کااعلان

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکین سنسان ہیں۔ فوٹو : آن لائن

کرونا وائرس کے اثرات کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کیلئے ایک اور ریلیف کا اعلان کردیا، قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر کرنے کی منظوری دیدی، جس سے گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کے صارفین کو قرض کی ادائیگی میں سہولت ہوسکے گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 19 افراد جاں بحق اور تقریباً 1700 افراد متاثر ہوچکے ہیں، ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، تقریباً تمام شہروں میں لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے فوج کی خدمات لی جاچکی ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے معیشت پر اثرات کے تناظر میں صارفین کیلئے ایک اور ریلیف کا اعلان کردیا، قرضوں کو ادائیگی ایک سال تک مؤخر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صارفیں کو قرض کا اصل زر ایک سال تک مؤخر کرنے کی بھی مشروط اجازت دیدی۔

مرکزی بینک کے مطابق اس فیصلے سے گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کے صارفین کا قرض مؤخر ہوسکے گا تاہم یہ سہولت ان صارفین کیلئے دستیاب ہوگی جو 31 دسمبر 2019ء تک باقاعدگی سے اپنی قسطیں ادا کرتے رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے دی گئی سہولت کے تحت قرض ادائیگی مؤخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا دیگر چارجز وصول نہیں کریں گے، بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے جبکہ ایسے صارفین جو سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری اسٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق قرضوں کو مؤخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی، صارف قرضوں کی ری شیڈول اور مؤخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں، اگر صارف کو پھر بھی مسائل کا سامنا ہو تو وہ ایک سال سے زائد کے ریلیف کی بھی درخواست دے سکتا ہے۔

اس سے قبل مرکزی بینک نے موجودہ وباء کے باعث چیک کلیئرنگ آپریشن بھی آسان بناتے ہوئے کلیئرنگ کا چیک متعلقہ بینک جا کر صرف 3 میں کلیئر کرایا جاسکے گا، جس میں پہلے 48 گھنٹے لگتے تھے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری سرکلر کے مطابق جس بینک کا چیک ہو وہاں جا کر کاؤنٹر پر کراس چیک دینا ہوگا، بینک کاؤنٹر پر اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا، متعلقہ بینک چیک کی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردے گا۔

مرکزی بینک نے بینکوں کی شاخوں میں رش کم رکھنے کیلئے سہولتوں کا اعلان بھی کیا، کسٹمرز چیک سے ادائیگی کرنیوالوں کے بینک سے براہ راست وصولی کرسکیں گے، کسٹمر کو چیک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ رقم ادا کرنے والا بینک چیک کی تصدیق کرکے وصول کنندہ کے اکاؤنٹ میں آن لائن رقم منتقل کرسکے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SBP, LOAN, CREDIT CARD, CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube