ہوم   > معیشت

حکومت کا گیس کی قیمتیں نہ بڑھانےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

حکومت نے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا واضح مؤقف ہے کہ عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

وزیراعظم  کی زیرِصدارت توانائی کمیٹی کے اجلاس میں عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈٰیا بریفنگ میں بتایا کہ اجلاس میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،طے پایا کہ گیس کے شعبے میں ضروری ادارہ جاتی اصلاحات کےذریعے صارفین کے مسائل کو کم سے کم کیا جائے گا،عوام کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیساتھ  صنعتی شعبے کوایل این جی سمیت دیگر ذرائع سے گیس دی جائے گی۔

اس کے علاوہ گیس کمپنیاں صارفین کوسہولیات فراہمی کیلئےمراکز قائم کریں گی،کمپنیوں کے سربراہان کو اخراجات میں کمی اور گیس چوری روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
GAS

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube