ہوم   > معیشت

روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ میں پہلی مرتبہ 169 روپے تک پہنچا تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت سے ڈالر دوبارہ 166 روپے پر آگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعہ 27 مارچ کو انٹر بینک میں ڈالر 166 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس لحاظ سے  گزشتہ 4 روز کے دوران ڈالر 10 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کو فائدہ کم بلکہ نقصان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ڈالر مہنگا ہونے بیرونی قرضوں میں 900 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسکے علاوہ درآمد کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی گراوٹ کا شکار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube