Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

سندھ:عوام کوراشن دینےکیلئے580 ملین روپےجاری

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ میں غریب عوام اور روزانہ اجرت والوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے  58 کروڑ روپے (580 ملین روپے) کی رقم جاری کردی۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ ہر ضلع کو 2 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر اہم اجلاس جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات شریک ہوئے۔

سندھ میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 421 تک پہنچ گئی، ایک شخص جاں بحق اور 14 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ 406 افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غریب افراد اور روزانہ اجرت پر کام کرنیوالوں کو راشن کی فراہمی کیلئے 580 ملین (58 کروڑ روپے) جاری کرنے کا حکم دیا۔ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ سندھ حسن نقوی نے فنڈز جاری کردیئے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں 20 ملین روپے دیئے جائیں گے، تاکہ روزانہ اجرت پر کام کرنیوالوں اورغریب عوام کو راشن فراہم کیا جاسکے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 8 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں،سیکڑوں مشتبہ مریض ملک بھر کے آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز میں زیر نگرانی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube