ہوم   > معیشت

کروناوائرس کاحملہ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ 5سال کی کم ترین سطح پر

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 1 week ago

کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر گرگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس اس سے قبل اس سطح پر مارچ 2015ء میں دیکھا گیا تھا۔

پی ایس ایکس جنوری 2019ء سے اب تک 37 فیصد گر چکا ہے جبکہ اس میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی خبروں کے بعد 5 مارچ 2020ء سے اب تک 30.8 فیصد مندی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس اس وقت 27 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے تاہم مارکیٹ کی بڑی کمپنیاں شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے شیئرز کی قیمت میں 48 فیصد جبکہ اسی عرصے میں نشاط ملز کے شیئرز کے نرخ 47.95 فیصد تک گر چکے ہیں جبکہ لکی سیمنٹ کے حصص بھی 40.59 فیصد سستے ہوچکے ہیں۔

تواتر کے ساتھ اچھا کام کاروبار کرنیوالے بینک آف پنجاب کے شیئرز بھی 39.88 فیصد نیچے آچکے ہیں۔

ان وجوہات اور پی ایس ایکس کے مرکزی صوبے میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر ایس ای سی پی (سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) نے مارکیٹ کے اوقات کار اور قوانین میں کچھ تبدیلیاں کردیں۔

سب سے پہلے مارکیٹ میں کاروباری روکنے کا وقت 45 سے بڑھا کر 120 کردیا گیا، حصص کی خرید و فروخت بند کرنا مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ روکنے کیلئے ٹریڈنگ میں عارضی تعطل ہوتا ہے جب کے ایس ای 30 انڈیکس، جو کہ 30 بڑی اور تیزی سے کاروبار کرنیوالی کمپنیوں کی کارکردگی سے تعلق رکھتا ہے، میں کاروباری آغاز کی سطح سے 5 فیصد اضافہ یا کمی ریکارڈ کی جائے۔ البتہ مارکیٹ کی درخواست پر اسے موجودہ حالت ایک گھنٹہ پر لایا گیا ہے جبکہ کاروبار کے آغاز کا وقت بھی صبح 9 بجے کے بجائے 11 بجے کردیا گیا تھا۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ جس سطح تک مارکیٹ گر چکی ہے اب اس میں اضافہ ہی ہوگا اور اس موقع پر جو بھی سرمایہ کاری کریگا اس کو آئندہ منافع ملنا یقینی ہے۔

اسٹینڈرڈ کیپیٹل نے مارکیٹ کی کارکردگی پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسی صورتحال جب مارکیٹ کو چند دنوں میں ہی 40 فیصد تک نقصان ہوچکا ہو، زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی تاہم سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube