Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی،حفیظ شیخ

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بیروزگار مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے ملکی معیشت متاثر اور برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کیساتھ اضافی 1.4 ارب ڈالر کیلئے مذاکرات جاری ہیں، وزیراعظم نے سوا کھرب روپے کا ریلیف پیکیج دے دیا، بیروزگار مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، صوبائی حکومتیں اس میں اضافہ کرسکتی ہیں، این ڈی ایم اے کو 25 ارب روپے دے رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں، آئندہ 3 ماہ میں مزید سستی ہوں گی۔

بدھ کو مشیرِخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کرونا وائرس کے معیشت پر اثرات اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب سے کم ہوکر 3 ارب رہ گیا، صوبوں کو ان کے حصے کے زیادہ فنڈز دیئے گئے، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، ہماری معیشت صحیح سمت میں جارہی تھی، ہماری حکومت نے 4 ہزار ارب روپے قرضہ واپس کیا، اسٹیٹ بینک کے ریزروز میں 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حفیظ شیخ نے خبردار کیا کہ کرونا وائرس سے معیشت متاثر ہونے اور ہمسایہ ممالک کی طرف سے برآمدات میں کمی کا خدشہ ہے، ملکی اقتصادی گہما گہمی کم ہوگی، اقتصادی سرگرمیاں کم ہونے سے عوام کی آمدنی میں بھی کمی آئے گی۔

حکومتی اقدامات سے متعلق مشیر خزانہ نے بتایا کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال میں وفاق اور صوبے مل کر چل رہے ہیں، وزیراعظم نے سوا کھرب (125 ارب) روپے کا ریلیف پیکیج دے دیا، جو مزدور بے روزگار ہوں گے ان کیلئے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صوبائی حکومتیں چاہیں تو اس میں اضافہ کر سکتی ہیں، ہماری کوشش ہے ڈیلی ویجز والوں کو بھی تحفظ دیا جائے۔

حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں کو 100 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ دیں گے، کوشش کریں گے کہ زرعی ادویات کی قیمتیں کم کریں، حکومت کسانوں سے 50 لاکھ ٹن گندم خریدے گی، چھوٹے کاروباری افراد کو بینک قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دی جائے گی، 70 لاکھ افراد کو 150 ارب روپے کا ریلیف پیکیج دیں گے، جس میں 50 لاکھ افراد بی آئی ایس پی (بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام) کے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کررہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں فوری طور پر 15 روپے تک کمی کردی گئی ہے۔ مشیر خزانہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہیں مزید سستی کریں گے۔

کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت تقریباً 20 سال کی کم ترین سطح 22 ڈالر پر آچکی ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، امریکا، یورپ سمیت دنیا بھر میں میں ہلاکتیں 20 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جاری ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت کیلئے 50 ارب رکھے جارہے ہیں، این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کو 25 ارب روپے دے رہے ہیں، جس میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ اضافی 1.4 ارب ڈالر کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مزید مطالبات آئے تو ان کی مدد کریں گے، شرح سود میں چند روز کے دوران 2.25 فیصد کمی کی گئی، پی ایس ڈی پی پروگرام کو مزید تیز کریں گے۔

پاکستان میں اب تک کرونا وائرس س 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، سندھ، پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے فوج کی مدد بھی حاصل کی جاچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube