ہوم   > معیشت

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فوٹو: اے ایف پی

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 162 روپے پر آگیا جو کہ 8 ماہ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں بلند ترین سطح ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق دو روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3.33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 340 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اس سے قبل ڈالر 159 روپے کا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کا سبب اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی ہوسکتا ہے۔ شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔

ایک اور ذرائع کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ درآمد کے احکامات ہیں کیونکہ جب شرح سود میں کمی کی جاتی ہے تو درآمد کنندہ آرڈر دے کر ڈالر خریدتے ہیں جس سے غیر ملکی کرنسی کی طلب میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور یہ مہنگا ہو جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube