ہوم   > معیشت

پیٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فوٹو: آن لائن

ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 96 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی پیکج کے اعلان کے بعد پٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں کمی کا نوٹيفکيشن جاری کر دیا گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 107 روپے 25 پیسے ہوگئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 51 پیسے فی ليٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77 روپے 45 پیسے في ليٹر ہوگئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے کر دیا گيا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات پر مبنی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فوری طور پر 15 روپے کمی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے 990 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد کی اموات ہوچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube