ہوم   > معیشت

شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد پالیسی ریٹ 11 فیصد کی شرح پر آگئی۔

قبل ازیں وزیراعظم جب معاشی پیکج کا اعلان کر رہے تھے تو صحافی نے سوال کیا کہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود میں کمی کیوں نہیں کی جارہی ہے، جس پر وزیراعظم کے مشیر حفیظ شیخ نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ کمیٹی کرتی ہے اور کمیٹی کا اس وقت اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم کی گفتگو ختم ہونے کے بعد اسٹیٹ بینک نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے شرح فیصد میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔ اس سے پہلے سود کی شرح 12.50 فیصد تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube