Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > معیشت

لاک ڈاؤن میں آٹے کی قلت، قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کرونا وائرس کی وباء کے باعث 15 روز کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں آٹے کی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث پانچ سے 10 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں 25 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

سماء ڈیجیٹل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریانہ شاپس کا دورہ کیا، جہاں دکانداروں نے بتایا کہ ملوں سے فراہمی 3 روز سے بند ہے جس کے باعث ہمارے پاس آٹے کے تھیلوں کا اسٹاک ختم ہوتا جارہا ہے۔

طاہر جنرل اسٹور کے مالک محمد اقبال کے مطابق انہوں نے فلور ملز کو کئی فون کالز کیں تاہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ میرے پاس آٹے کا ذخیرہ ختم ہوچکا۔ ہر خریدار 2 سے 3 تھیلے مانگ رہا ہے، جس کے نتیجے میں آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

المدینہ جنرل اسٹور کے مالک حاجی محمد نذیر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ہم نے سپلائر کو 100 تھیلوں کا آرڈر کیا تاہم اس کی جانب سے صرف 20 ہی فراہم کئے گئے، جو مارکیٹ میں قلت کا سبب بن رہا ہے۔

سینچری رولر اینڈ فلور ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندہ اور اشرف برانڈ کے ایریا سیلز مین آکاش کمار کا کہنا ہے کہ آٹے کے تھیلوں پر ڈھائی روپے فی کلو پہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے شہر میں آٹے کی قلت کی دو وجوہات بتائیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ فلور ملز کو گزشتہ 15 سے 20 روز کے دوران گندم نہیں ملی۔ جبکہ دوسری وجہ کرونا وائرس کے باعث 15 روزہ لاک ڈاؤن ہے۔

آکاش نے کہا کہ اب ملوں کو گندم مل رہی ہے مگر ملازمین چھٹی پر ہیں۔ ملوں کو بیک وقت دو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ملوں سے آٹے کی ترسیل میں خلل آیا ہے تاہم آج (منگل) کو صورتحال کچھ بہتر ہو رہی ہے اور ہم ریٹیلرز کو سیکڑوں کی تعداد میں آٹے کے تھیلے پہنچارہے ہیں۔

آکاش کا کہنا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے آرڈرز بہت زیادہ ہیں۔ ہر دکاندار 100 سے 200 بیگز مانگ رہا ہے۔ ہم محدود تعداد میں تھیلے فراہم کرکے سب کو سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

آٹے کے 5 کلو تھیلے کی ہول سیل قیمت 250 روپے تھی جو 25 روپے اضافے سے 275 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس کلو کا تھیلا جو 525 روپے کا تھا اب 550 روپے میں ریٹیلرز کو فراہم کیا جارہا ہے۔

ریٹیلر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ہم 10 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے میں فروخت کررہے ہیں جو اس سے قبل 580 روپے میں بیچا جارہا تھا جبکہ 5 کلو کا تھیلا 300 روپے کے بجائے 325 روپے تک فروخت کررہے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں آٹے کی قلت سے آگاہ ہیں۔ قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ سندھ حکومت عوام کو حکومتی نرخ پر آٹے کے تھیلے فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube