ہوم   > معیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 روز بعد اضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

فائل فوٹو : آن لائن

مسلسل 10 روز مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مثبت رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس ميں 537 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کا آخری دن اسٹاک مارکيٹ کيلئے خوش آئند رہا، 10 روز کے بعد پی ایس ایکس میں ریکوری ہوئی تو سرمایہ کاروں کی جان میں جان آئی، 10 ہزار پوائنٹس کمی کے بعد شیئر کی قیمت بہتر ہونے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 537 پوائنٹس اضافے سے 30 ہزار 667 کی سطح پر بند ہوا۔ دس روز بعد شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ميں بھی 80 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جو اب 5 ہزار 869 ارب روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس مریضوں میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد تقریباً 500 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
PSX

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, PSX,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube