ہوم   > معیشت

اسٹیٹ بینک کاایکسپورٹ فنانس، طویل مدتی قرضوں پر چھوٹ کااعلان

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

کراچی میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر تمام مارکیٹیں 15 روز کیلئے بند ہیں۔ فوٹو : آن لائن

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس سے معیشت کو ہونیوالے نقصان پر ایکسپورٹ فنانس اور طویل مدتی قرضوں پر چھوٹ دینے کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس سے ملکی معیشت کو نقصانات کے پیش نظر ایکسپورٹ فنانس اور طویل مدتی قرضوں پر چھوٹ دی جارہی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق اور تقریباً 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں مہلک مرض سے ہلاکتیں 10 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔

ایس بی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹ ری فنانس پارٹ ون کے تحت قرض لینے والوں کو 6 ماہ کی رعایت دیتے ہوئے جنوری سے جون کے درمیان ایکسپورٹ آرڈرز کیلئے 6 ماہ کی چھوٹ دیدی گئی ہے، یکم جنوری سے 20 مارچ تک ایکسپور ری فنانس کے آرڈرز کی شپمنٹ نہ ہونے پر جرمانہ ختم کردیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اگر کسی ایکسپورٹر سے جرمانہ وصول کیا گیا ہے تو اسے واپس کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس پیرا ٹو کے تحت قرض لینے والوں کیلئے ہدف میں کمی کرتے ہوئے اسے 2 سے 1.5 گنا کردیا گیا ہے، ایکسپورٹرز کو اپنی کارکردگی کا ہدف پورا کرنے کیلئے 6 ماہ کی رعایت بھی دی گئی ہے، برآمد کنندگان کو ای ایف اور ای ای اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی مہلت میں بھی 31 جنوری 2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق برآمدی صنعت کیلئے مشینری خریداری کیلئے طویل مدتی قرض اسکیم کی شرائط بھی نرم کردی گئی ہیں، یکم جنوری سے 30 ستمبر تک ایل ٹی ایف ایف کیلئے ہدف کم کردیا گیا، ایل ٹی ایف ایف کیلئے برآمد کی شرط 50 لاکھ ڈالر کے بجائے 40 لاکھ ڈالر کردی گئی۔

مرکزی بینک نے طویل مدتی قرض کی اہلیت کیلئے ایکسپورٹرز کو مزید ایک سال کی چھوٹ بھی دے دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, SBP, EXPORTERS, IMPORTERS
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube