ہوم   > معیشت

پریشان نہ ہوں، دکانیں کھلی رہیں گی، کراچی گروسری اسٹورز

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

فوٹو : آن لائن

کراچی بھر کے تاجروں، گروسری اسٹورز اور ادویات فروشوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سیلف آئسولیشن کے باعث خریداری معمول پر رہتی ہے تو شہر بھر میں فراہمی کیلئے کافی سامان موجود ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر شہریوں نے اشیائے خور و نوش کی ذخیرہ اندوزہ یا افراتفری کا مظاہرہ کیا تو وہ طلب و رسد کے توازن میں بگاڑ پیدا کردینگے۔

کراچی آٹا چکی ایسوسی ایشن کے سربراہ انیس شاہد نے لوگوں نے اپیل کہ ہے کہ اللہ کے واسطے آٹا ذخیرہ نہ کریں، اگر لوگ عقل مندی کا مظاہرہ کریں تو ہمارے پاس وافر مقدار موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کی ماہانہ طلب اندازاً 25 ہزار میٹرک ٹن تھی، جسے پورا کیا جاسکتا ہے، ایسے لوگ جو 200 آٹے کے تھیلے خرید رہے ہیں وہ افراتفری پھیلائیں گے تاکہ اسے من مانی قیمت پر فروخت کرسکیں۔ انیس شاہد نے گھرانوں پر معمول کے مطابق خریداری پر زور دیا۔

سماء ڈیجیٹل نے گروسری اسٹورز، ڈیری مارکیٹ، سبزی و پھلوں کی مارکیٹس، آن لائن اسٹورز اور مینوفیکچرنگ یونٹس چلانے والے اہم افراد سے گفتگو کی، ان تمام افراد نے ایک ہی پیغام دیا کہ خریداری میں افراتفری کا مظاہرہ نہ کریں۔

کمشنر آفس کراچی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایسی تمام مارکیٹس اور اسٹورز جو ادویات،  ضروری چیزیں اور کھانے کی اشیاء فراہم کرتی ہیں بدستور کھلی رہیں گی۔ شٹ ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں کیونکہ یہ سپلائی چین کو درہم برہم کردے گا۔

ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ کراچی کی مرکزی سپر مارکیٹس کار فور، امتیاز، آغاز، موٹاس، ناہید اور بن ہاشم بغیر کسی رکارٹ کے کھلی ہیں، تاہم ان پر آنیوالے صارفین کی تعداد ہی دگنی نہیں ہوئی بلکہ لوگ ضرورت سے زیادہ خریداری کررہے ہیں۔ (چیز ویلیو سینٹر صارفین کے آنے کیلئے بند کردیا گیا ہے تاہم اس پر آن لائن خریداری جاری رہے گی)۔

ٹائم میڈیکوز، طیب، ڈی واگو، ایہاد اور ادویات کے دیگر اسٹورز بھی کھلے ہیں۔ البتہ ان میں سے اکثر کو مخصوص ادویات اور سینیٹری سے متعلق اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔

ڈی واگو کے آپریشن منیجر ڈاکٹر مسعود احمد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہینڈ سینی ٹائزر اور نزلہ زکام کی ادویات ختم ہوچکی ہیں، وہ ان اشیاء کی خریداری کیلئے کام کررہے ہیں، ہم اب کراچی میں اپنے 13 میں سے 4 اسٹورز پر 24 گھنٹے سہولیات فراہم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

ادویہ ساز کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں او پی ڈیز معطل ہونے کے بعد ادویات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ لوگ عام طور پر صرف اس وقت ہی فارمیسی سے خریداری کرتے ہیں جب ڈاکٹر انہیں تجویز کرتا ہے۔

مقامی فاماسیوٹیکل کمپنی کے محمد عاقب نے بتایا کہ لوگ موجودہ صورتحال میں خوف کے باعث عام ادویات بھی زیادہ خرید رہے ہیں لیکن دو روز کے دوران ڈاکٹری نسخے پر ادویات کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

یونی لیور پاکستان اور نیسلے پاکستان کا کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیمانڈ سائیڈ سے دباؤ کی خبریں ملی ہیں، تاہم وہ  تعداد کی تصدیق کیلئے آئندہ ہفتے تک قابل اعتبار ڈیٹا کا انتظار کرینگے۔

یونی لیور پاکستان کے حسین طالب نے واضح کیا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں کہ طلب و رسد میں خلاء پیدا نہ ہو۔

نیسلے پاکستان کے وقار احمد کا کہنا ہے کہ اس دباؤ کو ہماری فراہمی میں خلاء سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی، ڈسٹری بیوٹرز آنے والے دنوں میں طلب کے اعداد و شمار کی تصدیق کریں گے۔

کراچی سپر ہائی وے پر قائم سبزی منڈی جو پورے شہر کو پھل و سبزی فراہم کرتی ہے، میں ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ تاجر سلیمان خواجہ کا کہنا ہے کہ خوردہ فروش کے علاوہ خاندانوں کی جانب سے بھی بڑے پیمانے پر خریداری کی جارہی ہے، البتہ لوگوں کے گھروں تک محدود ہونے کے باعث مجموعی طور پر رش کم رہا، میں (جمعرات کو) مارکیٹ اکیلا بیٹھا مکھیاں مارتا رہا۔

صرف شاپنگ مالز اور الیکٹرانک مارکیٹس مکمل طور پر بند ہیں یہاں تک کہ ریسٹورانٹس اور دیگر دکاندار گھروں پر ڈلیوری کررہے ہیں۔

سماء ڈیجیٹل کی نمائندہ عبیر مہر کے مطابق امبالہ بیکری نرسری کے سیلز مین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریسٹورانٹس اور فوڈ سینٹرز کے دو ہفتوں کیلئے شٹ ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، انہوں نے بتایا کہ لوگ انڈے، مکھن اور ڈبل روٹی خرید رہے ہیں۔ نیکوز ڈیفنس کے سیلز مین کے مطابق زیادہ تر لوگوں کی جانب سے ڈبل روٹی خرید کر ذخیرہ کی جارہی ہے۔ یونائیٹڈ بیکری تین تلوار سے سموسوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, KARACHI, Karachi grocery stores, SINDH,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube