ہوم   > معیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام،کمرشل فنڈکےقیام کی تجویز،خالدمرزا

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

رسک گیم میں کچھ لوگ ارب پتی بن سکتے ہیں جبکہ بعض ختم بھی ہوسکے ہیں

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کے چیئرمین خالد مرزا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام کیلئے کمرشل فنڈ کے قیام کی تجویز دے دی۔

سماء کے نمائندہ خصوصی شکیل احمد کو انٹرویو میں خالد مرزا نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کرونا وائرس کے خوف کا شکار ہے،رسک گیم میں کچھ لوگ ارب پتی بن سکتے ہیں جبکہ بعض ختم بھی ہوسکے ہیں، نیب سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارو‍ں کی ایس ای سی پی میں مداخلت بند کرنا ہوگی۔

چیئرمین ایس ای سی پی پالیسی بورڈ خالد مرزا نے اسٹاک مارکیٹ میں استحکام کیلئے کمرشل فنڈ کےقیام کی تجویز دیدی۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کچھ قوتیں بڑی مضبوط ہیں،ان کے سامنے کھڑا ہونا آسان کام نہیں،ایس ای سی پی ہمت کرے، پالیسی بورڈ اُس کے ساتھ کھڑا ہے۔

خالد مرزا نے جے آئی ٹیز میں ایس ای سی پی افسران کی شمولیت کی بھی مخالفت کردی۔ انھوں نے واضح کیا کہ نیب نے ان کے خلاف انکوائری کی بات غلط معلومات کی بنیاد پرکی۔

خالد مرزا نےایس ای سی پی کی تنظیم نو،کارپوریٹ ٹیکس ریٹ میں کمی پر زور دیا اور کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں عارضی تعطل آسکتا ہے، فلور لگانا بے وقوفی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube