ہوم   > معیشت

کراچی کےتاجروں نےمارکیٹیں بندکرنے کوزیادتی قراردےدیا

SAMAA | and - Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA | and
Posted: Mar 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

صدرکراچی اليکٹرونکس ڈيلرزايسوسی ايشن محمد رضوان عرفان نے مشاورت کےبغیرمارکیٹیں بند کرنے کے اعلان کو زیادتی قرار دیا۔

رضوان عرفان نے کہا ہے کہ حکومتی غیر ذمہ دارانہ رویے سے تاجربرادری میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے،روز کما کر گھروں کی کفالت کرنيوالوں کوراشن کون فراہم کريگا؟۔

انھوں نے کہا کہ ان حالات میں کاروباریکسر بند کرانے کی بجائے کاروباری اوقات محدود کردینا قابل قبول ہوتا۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج سےریسٹورنٹ،شاپنگ مالز،سینٹرز، مارکیٹس،الیکٹرونکس مارکیٹس، آٹو پارٹس،کپڑے کی دکانیں،فرنیچر مارکیٹس 15 دن تک بند رہیں گی اوراس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ چائے کے ہوٹل ،سی ویو،پارکس بھی بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ سبزی، مچھلی مارکیٹ،سپرمارکیٹس،کھانے کے ہوٹل، فروٹ مارکیٹ،گوشت اورمرغی  کی دکانیں،میڈیکل اسٹورز ، دودھ کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ شہری ہوم ڈلیوری کا سامان اور کھانا بھی منگوا سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube