Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ فوٹو : آن لائن

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروبار شدید مندی کا شکار ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج (پیر کو) شدید مندی کا رجحان رہا، کئی بار ٹریڈنگ روکنا پڑی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 2375 پوائنٹس گر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کے دوران 6.59 فیصد 2375 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد ہنڈریکس انڈیکس 33684 پوائنٹس پر بند ہوا، اس سے قبل اس سطح پر انڈیکس گزشتہ سال اکتوبر میں گرا تھا، رواں سال کے آغاز سے اب تک اسٹاک مارکیٹ میں 17 فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36060 پوائنٹس سے ہوا تھا، تاہم ایک موقع پر 33 ہزار 618 پوائنٹس تک گر گیا تھا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 2375 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 684 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق شدید مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 382 ارب روپے ڈوب گئے، آج 215 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 8 ارب روپے تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز کے دوران ہونیوالی شدید مندی اس سے قبل 5.65 فیصد (2017پوائنٹس) تھا، جو 9 مارچ 2020ء کو ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث کئی بار ٹریڈنگ روکنا پڑی، صبح کے سیشن میں 45 منٹ تک شیئرز کا لین دین بند رہا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کرونا وائرس کو وباء قرار دے چکی ہے، جس سے تاحال مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد پونے دو لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، یہ مرض اب تک 150 سے زائد مالک میں پھیل چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION, ITALY, FRANCE, SPAIN, US, coronaviruspakistan, PTI, IMRAN KHAN, NSC, #CoronaVirusUpdate, #CoronaOutbreak, #coronavirus, PSX, PAKISTAN, STOCKE, SHARE,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube