ہوم   > معیشت

عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس سے انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ عالمی معیشت کی تباہی بھی جاری ہے، پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر حیرت انگیز کمی ہوگئی، فی تولہ سونا مزید 1850 اور فی اونس مزید 60 ڈالر سستا ہوگیا۔

چار روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 5950 روپے اور فی اونس نرخ 187 ڈالر کم ہوچکے ہیں۔

سونے کی قیمت نے 24 فروری کو ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے جب فی تولہ سونا 96 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ اس کے چند روز بعد فی اونس نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 1686 ڈالر ہوگئے تھے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1850 روپے کمی سے 89 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا مزید 1587 روپے سستا ہوکر 76  ہزار 303 روپے کا ہوگیا۔

مزید جانیے : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 60 ڈالر کمی سے 1470 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق دو روز کے دوران فی تولہ چاندی 90 روپے کمی سے 900 روپے جبکہ دس گرام 77 روپے سستی ہوکر 771 روپے ہوگئی، فی اونس چاندی بھی 3.10 ڈالر کمی سے 12.70 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 40 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube