Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2020 | Last Updated: 9 months ago

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گرنے اور اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج ايک روپے17 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 156.58 سے بڑھ کر 157.75 روپے پر جا پہنچا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر 3.51 روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 350 ارب روپے کا اضافہ ہوگيا۔ گزشتہ 2 روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 51 پیسے مہنگا ہوا۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے سے 157 سے بڑھ کر 157.50 روپے کا ہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک بوستان کہتے ہیں کہ دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

چئیرمین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی خریداری ہوئی جس پر تیزی ہوئی ہے لیکن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں جلد استحکام آجائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube