ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago

 

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، فی فولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 9 ڈالر مزید کم ہوگئے۔

سونے کی قیمت نے 24 فروری کو ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے جب فی تولہ سونا 96 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز فی اونس نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 1686 ڈالر ہوگئے تھے۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے سے 95 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 81 ہزار 618 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 9 ڈالر کمی کے بعد 1666 ڈالر ہوگئے۔

مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 3350 اور 10 گرام میں 2672 روپے مہنگا ہوگیا تھا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 90 ڈالر مہنگا ہوا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 857 روپے ہوگئی، فی اونس چاندی مزید 0.50 ڈالر کمی سے 16.90 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 40 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube