ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ قیمت 1300 روپے اور فی اونس 42 ڈالر بڑھ گئی۔

سونے کی قیمت نے 24 فروری کو ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے فی تولہ سونا 96 ہزار 300 روپے اور فی اونس 1684 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1300 روپے اضافے سے 95 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہوکر 81 ہزار 876 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ حیرت انگیز طور پر 42 ڈالر اضافے کمی کے بعد ریکارڈ 1686 ڈالر ہوگئے۔

مزید جانیے : سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ

مقامی مارکیٹ میں تین روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 3350 اور 10 گرام میں 2672 روپے اضافہ ہوچکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 90 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی ایک ہزار روپے جبکہ دس گرام 857 روپے ہوگئی، فی اونس چاندی 17.60 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 40 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube