ہوم   > معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

ملک میں سونا 1950 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونا 94 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 4 مارچ کو مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 1671 روپے مہنگا ہو کر 80 ہزار 675 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ 22 کیرٹ 10 گرام سونا 73 ہزار 953 روپے کا ہوگیا۔

عالمی بازار میں سونا 42 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 1638 ڈالر کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے امریکی سینٹرل بینک نےشرح سود میں کمی کر دی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سونے میں خریداری کی ہے۔

سونے کی قیمت نے 24 فروری کو ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ فی تولہ سونا 96 ہزار 300 اور فی اونس 1684 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ ہفتہ 29 فروری کو سونا 2150 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 91 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube