ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں مزید کمی

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں تین روز کے دوران 2550 روپے اور فی اونس میں 57 ڈالر کمی واقع ہوگئی، دس گرام سونا بھی 2 ہزار 126 روپے سستا ہوگیا۔

سونے کی قیمت نے 24 فروری کو ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے فی تولہ سونا 96 ہزار 300 اور فی اونس 1684 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 700 روپے کمی سے 93 ہزار 750 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 80 ہزار 376 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ حیرت انگیز طور پر 18 ڈالر کمی کے بعد 1627 ڈالر ہوگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 30 روپے کمی سے 1020 روپے جبکہ دس گرام 26 روپے سستا ہوکر 874 روپے ہوگئی۔ فی اونس چاندی 1.28 ڈالر سستی ہوکر 17.22 ڈالر ہوگئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 40 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube