ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، نئی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، فی تولہ سونا مزید 2 ہزار روپے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح 96 ہزار 300 روپے اور فی اونس 40 ڈالر مہنگا ہوکر 1684 ڈالر کا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے 96 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے فی اونس نرخ حیرت انگیز طور پر 40 ڈالر اضافے کے بعد 1684 ڈالر ہوگئے۔

مزید جانیے : سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے

چند روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوچکا ہے جبکہ فی اونس نرخ بھی 74 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 10 روپے اضافے سے 1060 روپے جبکہ دس گرام 8 روپے بڑھ کر 908 روپے ہوگئی۔ فی اونس چاندی 0.25 ڈالر مہنگی ہوکر 18.77 ڈالر ہوگئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 93400 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اگست 2018ء میں حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریباً 40 ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SILVER, KARACHI, KSJA, TODAY RATE, GOLD RATE, PAKISTAN, SARAF AND JEWLERS ASSOCIATION, DOLLAR
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube